برطانوی تنظیم ’’المہاجرون‘‘ کا ملالہ کے خلاف فتویٰ لینے کا اعلان

ملالہ کا نام لے کر مسلمانوں کے دشمنوں نے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے کہ مسلمان تعلیم حاصل کرنے کے خلاف ہیں۔


Reuters November 20, 2012
اس تنظیم نے اپنی ویب سائٹ "شریعت فار پاکستان" پر ملالہ کے خلاف ایک مضمون بھی شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے "ملالہ یوسف زئی کے مگرمچھ آنسوؤں کا یقین نہ کیا جائے"۔ فوٹو: فائل

برطانیہ کی تنظیم ''المہاجرون'' نے کہا ہے کہ 30 نومبرکولال مسجد سے ملالہ کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے گا جبکہ لال مسجد کے ترجمان مولانا عامر صدیقی نے ایسی کسی بھی خبرکی تردید کی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی امریکی صدربراک اوباما کو اپنا آئیڈل مانتی ہیں اور پاکستان میں شریعت کے نفاذ کو ضروری نہیں سمجھتیں اسی لئے ہماری تنظیم پاکستان آکر لال مسجد کی انتظامیہ کے تعاون سے ایک پریس کانفرنس منعقد کرے گی جس میں ملالہ کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے گا۔

اس تنظیم نے اپنی ویب سائٹ "شریعت فار پاکستان" پر ملالہ کے خلاف ایک مضمون بھی شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے "ملالہ یوسف زئی کے مگرمچھ آنسوؤں کا یقین نہ کیا جائے"۔

برطانوی عالم انجم چوہدری نے کہا کہ ہم ملالہ کے پیچھے تلواریں لے کر بھاگنے والے نہیں بلکہ ہم اس مسئلے کو اس لئے منظر عام پر لانا چاہتے ہیں کیونکہ ملالہ کا نام لے کر مسلمانوں کے دشمنوں نے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے کہ مسلمان تعلیم حاصل کرنے کے خلاف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |