عامر خان ایک بار پھر اپنی ہدایت کاری میں فلم بنائیں گے

2007 میں ریلیز ہونے والی معروف فلم ’’تارے زمین پر‘‘ بھی عامر خان نے اپنی ہدایت کاری میں بنائی تھی۔


ویب ڈیسک May 28, 2016
اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکاری نہیں کروں گا ، بالی ووڈ اسٹار ،فوٹو:فائل بشکریہ مڈ ڈے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے دوسری بار فلم کی ہدایتکاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ''تارے زمین پر'' میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کے فرائض بھی سر انجام دیئے تھے جب کہ فلم کوشائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھااور فلم نے باکس آفس پر شاندار کمائی بھی کی تھی تاہم اب انہوں نے ایک اور فلم کی ہدایتکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے فلم ''تارے زمین پر'' کے بعد ایک اور فلم کی ہدایتکاری کا اعلان کیا ہے جب کہ اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کی ہدایتکاری کے ساتھ اداکاری کرنا مشکل کام ہے اسی لیے آئندہ اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکاری نہیں کروں گا کیوں کہ دونوں کاموں سے انصاف کرنا مشکل ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان فلموں میں اسکرپٹ رائٹر، پلے بیک سنگر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔