قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق آج اپنی بیالیسویں سالگرہ منارہے ہیں

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 28 مئی 1974 کومیانوالی میں پیدا ہوئے۔


ویب ڈیسک May 28, 2016
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 28 مئی 1974 کومیانوالی میں پیدا ہوئے۔ فوٹو؛ فائل

قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آج اپنی بیالیسویں سالگرہ منارہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق 28 مئی 1974 کومیانوالی میں پیدا ہوئے اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز2001 میں نیوزی لینڈ کےخلاف پہلا ٹیسٹ کھیل کر کیا۔ مصباح الحق واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں قومی ٹیم نےمسلسل چار ٹیسٹ سیریز جیتیں اور اس کے علاوہ برصغیرسے تعلق رکھنےوالے بھی وہ پہلےکپتان ٹھہرے جنہوں نے جنوبی افریقہ کواسی کی سرزمین پرہرایا۔

واضح رہے کہ مصباح الحق کو ون ڈے انٹرنیشنل میں رکی پونٹنگ، ماہیلاجے وردنے، برین لارا اور کمارسنگاکارا سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈ کے مقابلے میں بہتررن ریٹ کااعزازبھی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔