
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں نوشکی ڈرون حملے کی بعد صورتحال سمیت پاک امریکا تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اہم ترین ملاقات دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔