کلیئرنگ ایجنٹ کا لائسنس بلاک کرنے پر کسٹمز کو نوٹس
قانونی نوٹس میں متنبہ کیا گیاکہ لائسنس بحال نہ کیا گیا تو محکمہ کسٹمز کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا
کلیئرنگ ایجنٹ کا لائسنس بلاک کرنے پر محکمہ کسٹمز کو قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا جس میں چیف کلکٹرکسٹمز اور کلکٹرکسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کو کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ کلیئرنگ ایجنٹ کا لائسنس فوری بحال کریں۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے کلیئرنگ ایجنٹ شرجیل جمال کا لائسنس 30 مارچ کو بلاک کردیا جسے عدالتی حکم پر 18 اپریل کو بحال کیاگیا لیکن اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ نے لائسنس 25 اپریل کو دوبارہ بلاک کردیا۔ قانونی نوٹس کے مطابق متاثرہ کلیئرنگ ایجنٹ شرجیل جمال نے جب کلکٹرکسٹمزایسٹ سے ملاقات میں انہیں عدالتی حکم نامہ پیش کیا اورلائسنس بحال کرنے کی درخواست کی تو کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے لائسنس بحال کرنے کی ہدایات کے بجائے ماتحت ڈپٹی کلکٹر کے توسط سے متاثرہ کلیئرنگ ایجنٹ کوگرفتارکرنے کی غرض سے اس پر مبینہ طور پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔
نوٹس کے مطابق لا افسر الیاس حسن نے کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ کو واضح کیا کہ کلیئرنگ ایجنٹ کا لائسنس بلاک کرناغیرقانونی ہے، اس کی کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ کیلیے اعلیٰ افسران ماتحت افسر کو ہدایات جاری کر رہے ہیں کیونکہ متاثرہ کلیئرنگ ایجنٹ ضمانت قبل ازگرفتاری میں کامیاب ہوگیا ہے۔ قانونی نوٹس میں متنبہ کیا گیاکہ لائسنس بحال نہ کیا گیا تو محکمہ کسٹمز کے اس اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔