’’یلغار‘‘ میں کام کا تجربہ بہت دلچسپ رہا گوہر رشید

فلم میں عسکریت پسند فرد ’’بارن‘‘ کا کردارکرتا نظر آؤں گا، معروف اداکار کا انٹرویو

فلم میں عسکریت پسند فرد ’’بارن‘‘ کا کردارکرتا نظر آؤں گا، معروف اداکار کا انٹرویو۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار گوہر رشید ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے تھیٹر، ڈراموں، فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انھوں نے اس وقت فلم میں قدم رکھا جب دم توڑ چکی پاکستانی فلم انڈسٹری نے دوبارہ سانس لینا شروع کیا تھا۔


ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ فلم''یلغار'' میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی دلچسپ رہا، منجھے اور نئے ابھرتے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں مزا آیا، فلم کی عکسبندی مکمل ہوچکی ہے کچھ پیچ ورک رہتا ہے لیکن فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، فلم میں عسکریت پسند فرد ''بارن'' کا کردار ادا کرتا نظر آؤں گا، جو مکمل طور پر برا شخص نہیں ہے لیکن کچھ وجوہات اور حالات کے باعث اس دلدل میں دھنس جاتا ہے۔

امید ہے لوگوں کو یہ کردار پسند دونوں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ فی الوقت میرا ڈرامہ''من مائل'' چل رہا ہے جس میں میرا منفی کردار ہے جس پر مجھے کافی لوگوں کی طرف سے منفی ردعمل ملتا ہے جو میرے کردار کی کامیابی ہے۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے مزید دو فلمیں سائن کی ہیں۔ انھوں نے کہا میں رومانوی کردار کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ لیکن اپنے نئے کرداروں سے لوگوں کو ہنساؤں اور رلاؤں گا۔ان کی فلم''لمحہ'' کو بین الاقومی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔
Load Next Story