پانامہ لیکس لا فرم موزیک فانسیکا کا 3 دفاتر بند کرنے کا اعلان
پانامہ لیکس کے معاملے پر برٹش ورجن آئی لینڈ میں موزیک فانسیکا بھی تفتیش میں شامل ہے۔
پانامہ پیپرز انکشافات کا اہم حصہ سمجھی جانے والی لافرم موزیک فانسیکا نے اپنے 3 دفاتربندکرنے کااعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق موزیک فانسیکا نے برطانیہ کے زیرانتظام علاقوںجرسی، آئل آف مین اورجبرالٹر میں 20سال سے قائم اپنے دفاتربندکرنے کااعلان کیا ہے۔ فرم کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق دفاتر بند کرنے کا فیصلہ نیٹ ورک مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے جبکہ اس دوران صارفین کیلیے خدمات جاری رکھی جائیں گی۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر برٹش ورجن آئی لینڈ میں موزیک فانسیکا بھی تفتیش میں شامل ہے۔