امید ہے طالبان کی نئی قیادت افغان حکومت کے ساتھ امن کا راستہ چنے گی پینٹاگون
امریکا اور اس کے اتحادی افغان فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پیٹر کک کی میڈیا سے گفتگو
امریکی محکمہ دفاع نے طالبان کی نئی قیادت کو ہدف نہ بنائے جانے کو خارج ازمکان قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کی نئی قیادت افغان حکومت کے ساتھ امن کا راستہ چنے گی۔
امریکی محکمہ دفاع کے پریس سیکریٹری پیٹرکک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں امریکا نے طالبان کے لیڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر مستقبل میں بھی طالبان قیادت کو نشانہ بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان کی نئی قیادت افغانستان میں اتحادی حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر امن کا چناؤ کرے گی۔ اس ضمن میں طالبان کے ردعمل کا انتظار رہے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی افغان فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔