گلگت میں 10 محرم تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

گلگت میں دو دن پہلے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرگلگت نے شہر میں 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے۔ فوٹو: فائل

گلگت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔



محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرگلگت نے شہر میں 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔


گلگت میں دو دن پہلے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔


واضح رہے کہ حکومت سندھ نے کراچی حیدرآباد اور خیرپور میں 11 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ملک کے اکثر شہروں میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story