یکم جون کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

صدر مملکت پارلیمانی سال مکمل ہونے پر اجلاس سے خطاب کریں گے

صدر ممنون حسین نے 31 مئی کی شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

صدرممنون حسین نے یکم جون صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا.

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدر ممنون حسین نے یکم جون بروز منگل کو صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں صدر مملکت پارلیمانی سال مکمل ہونے پرخطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ صدرممنون حسین نے 31 مئی کی شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔


واضح رہے کہ آئین کے تحت صدرمملکت ریاست کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے نیا پارلیمانی سال شروع ہونے پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔

Load Next Story