رمضان المبارک کے دوران ریلوے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا، ترجمان ریلوے


ویب ڈیسک May 29, 2016
کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا، ترجمان ریلوے - فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے خصوصی پیکیچ کا اعلان کرتے ہوئے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد کمی کردی ہے جس کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو رمضان المبارک میں سستی سفری سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا اور یہ سہولت ایڈوانس بکنگ پر دستیاب ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق بہاؤالدین زکریا، موسیٰ پاک اور مہر ایکسپریس کے کرایوں میں 25 فیصد جب کہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفرایکسپریس، گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، خیبر میل، علامہ اقبال، تیزگام کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں