کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد فورسز پرحملوں میں ملوث رہے ہیں جن میں سے ایک کالعدم القاعدہ برصغیر کا اہم کمانڈر بھی ہے، ایس ایس پی ملیر


ویب ڈیسک May 29, 2016
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، راؤ انوار- فوٹو : فائل

KARACHI: گلشن بونیر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم القاعدہ برصغیر کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے قائدآباد گلشن بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بہت دیر تک جاری رہا جب کہ پولیس نے اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلا ک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں ،سیکیورٹی فورسزپرحملوں، فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں جب کہ ملزمان حساس ادارے کے دفتر اور افسران کو نشانہ بنانے کے لیے ریکی بھی کرچکے تھے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم القاعدہ برصغیر کا اہم کمانڈر بھی ہے جب کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |