مانسہرہ کے قریب دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام 2 دہشت گرد گرفتار آئی ایس پی آر

کارروائی کے دوران 20 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک May 29, 2016
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران راکٹ، دستی بم، کلاشنکوف اور پستولیں بھی برآمد کی گئیں، ترجمان پاک فوج

SHANGLA: سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20 کلو دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ترجمان کے مطابق فورسز نے کریبائی اور چرانگڈہ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ آپریشن میں 20 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جو پریشرککرمیں نصب کیا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران راکٹ، دستی بم، کلاشنکوف اور پستولیں بھی برآمد کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |