سپرہٹ فلم ’’راجہ ہندوستانی‘‘ کا رجنی کانت جوانی میں فلم نگری میں کامیاب نہ ہوسکا

اداکار کنال کھیمو نے بطور ننھے اداکار متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

اداکار کنال کھیمو نے بطور ننھے اداکار متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فائل:فوٹو

KARACHI:
بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ''راجہ ہندوستانی'' میں بطور ننھے اداکار اہم کردار ادا کرنے والے کنال کھیمو فلم نگری میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

بالی ووڈ کی سپر بلاک بسٹر فلم '''راجہ ہندوستانی'' 1996 میں ریلیز ہوئی جس میں اداکار عامر خان اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اسی فلم میں ''رجنی کانت'' نامی بچے نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا جس کی اداکاری نے فلم بینوں کو بے حد محظوظ کیا۔ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے کنال کھیمو 25 مئی 1983 کو پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے فلموں میں بطور ننھے اداکار کے طور پرفلم نگری میں 10 سال کی عمر میں قدم رکھا جنہیں اب پہچاننا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔




اداکار کنال کھیمو 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ''سر'' میں نظر آئے جس کے بعد انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں بطور چائلڈ ایکٹر اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں فلم ''ہم ہیں راہی پیار کے''، ''سنی''، ''راجہ ہندوستانی'' ، ''رجنی کانت'' اور سلمان خان کی فلم ''جڑواں'' میں سلو میاں کے بچپن کا کردار ادا کیا تاہم جوانی میں فلمی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ''کالیوگ'' سے کیا لیکن فلم نگری میں اب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
Load Next Story