جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے عمران خان

وزیراعظم کےمستعفی نہ ہونے سےملک میں بحران پیدا ہوا جبکہ انصاف نہ ملا توسڑکوں پرنکلنےکا حق رکھتےہیں،چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 29, 2016
موجودہ نظام میں مسلم لیگ (ن) کا احتساب مشکل ہے ،چیرمین تحریک انصاف- فوٹو: فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے سے ملک میں بحران پیدا ہوا جب کہ جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو نوازشریف ذمہ دار ہوں گے۔

اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیشنل پریس کلب کےعہدیداروں سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فرد واحد پربحران آیا تو اس نے پورے ملک کو بحران کا شکارکردیا جب کہ وزیراعظم کے مستعفی نہ ہونے سے ملک میں بحران پیدا ہوا اور اگر جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو نوازشریف ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کے بجائے جھوٹ بول رہے ہیں جب کہ وزیراعظم نے ایوان میں بھی سچ بولنے سے گریز کیا اور کئی جھوٹ بولے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں مسلم لیگ (ن) کا احتساب انتہائی مشکل ہے اور اگر انصاف نہ ملا تو بھرپور انداز میں سڑکوں پرنکلنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست تبدیل ہورہی ہے، پرویزرشید جیسے لوگ اب عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے کیوں کہ اب تو اسکول کے بچوں میں بھی شعور بیدار ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں