نوشکی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے ملا اختر منصور کی ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہوگئی

ملا اختر مںصور کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی جس کا میچ ان کے قریبی عزیزسے لیا گیا، ترجمان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک May 29, 2016
ملا اختر مںصور کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی جس کا میچ ان کے قریبی عزیزسے لیا گیا، ترجمان وزارت داخلہ - فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے نوشکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت تصدیق کردی ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت ہوگئی ہے جو افغان طالبان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔ ترجمان کے مطابق لاش کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی جس کا میچ ملا اختر منصور کے قریبی عزیزسے لیا گیا جو ملا منصور کی میت لینے افغانستان سے آیا تھا۔

واضح رہے نوشکی کے علاقے احمد وال میں امریکا نے ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا تھا جس میں تحریک طالبان افغانستان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے علاوہ پاکستانی ڈرائیور محمد اعظم بھی ہلاک ہوا تھا تاہم پاکستانی حکام نے فوری طورپر ملا اخترمنصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی جب کہ حملے پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدیداحتجاج بھی کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں