مختلف اقسام کے کباب اور رائتوں سے دستر خوان سجائیں

مختلف اقسام کے کباب اور رائتوں سے دستر خوان سجائیں

کھانا کم کھائیں مگر اچھا کھائیں فوٹو : فائل

لبنانی کباب
اجزا:
قیمہ (ایک پاؤ)
ابلے ہوئے آلو (ایک پاؤ) کچل لیں
ابلی ہوئی مٹر (آدھی پیالی) کچل لیں
لال پیاز (دو کھانے کے چمچے)
پیاز (ایک عدد)
ہری مرچ (دس عدد)
ہرا دھنیا (آدھی گٹھی)
نمک (حسب ذائقہ)
کٹی ہوئی لال مرچ (آدھا چائے کا چمچا)
انڈہ (ایک عدد) پھینٹ لیں
ڈبل روٹی (دو توس) چورا کرلیں
ترکیب:
باریک پسے ہوئے قیمے میں تمام اجزا ملا کر اس کے لمبان میں کباب بنالیں اور شیلو فرائی کرلیں یا پھر الگ سے ڈبل روٹی کا چورا اور پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کرتل لیں اور نوش کریں۔

ہندوستانی ڈھوکرے
اجزا:
بیسن (ایک پاؤ)
نمک (حسب ذائقہ)
کٹی ہوئی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچا)
پسا ہوا گرم مسالا (آدھا چائے کا چمچا)
کڑی پتا (چھے سے آٹھ)
زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
کتری ہوئی پیاز (تین کھانے کے چمچے)
ہرا دھنیا (چند پتیاں)
ترکیب:
پسی ہوئی پیاز، لہسن، ادرک، نمک، دہی، ہلدی، پسا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ ملا کے تیل میں بھون لیں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر اس کا سالن بنالیں۔ بیسن میں تمام مسالے ملائیں اور پانی ڈال کر پتلا سا آمیزہ بنالیں۔ ایک دیگچی میں پیالی بھر گرم پانی ابالیں، اُبلتے ہوئے پانی میں بیسن کا آمیزہ ڈال کر چمچا چلاتی جائیں، تاکہ گھٹلیاں نہ بنیں، آمیزہ گاڑھا ہونے لگے، تو ایک چکنی ٹرے میں ڈال کر پھیلا دیں، جب جمنے لگے تو چوکور ٹکڑے کاٹ لیں اور ہلکے سے فرا ئی کر کے سالن میں ڈال کر دو منٹ پکائیں، اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں۔

لوکی کا رائتہ
اجزا:
چھوٹی لوکی (ایک عدد)
بھنا ہوا زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
اجوائن (ایک چٹکی)
کالا نمک (دو چٹکی)
ہرا دھنیا (چند پتیاں)
دہی (ایک پاؤ)
نمک (حسب ذائقہ)
ترکیب:
لوکی چھیل کر اس کے بیچ نکال کر کدوکش کرلیں اور ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں، پانچ منٹ بعد نکال لیں، چاہیں تو کچل لیں یا اسی طرح رہنے دیں۔ دہی پھینٹ کر اس میں نمک، اجوائن، پسا ہوا بھنا زیرہ، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لوکی شامل کر دیں۔ بہت زیادہ گاڑھا ہو تو پانی شامل کرلیں ورنہ اس کی ضرورت نہیں۔ بریانی پلاؤ، دال چاول، کھچڑی یا روٹی سے کھائیں۔ رائتہ کھٹا کرنا ہو تو دہی ایک روز قبل کا باسی استعمال کریں۔

بینگن کا رائتہ
اجزا:
دہی(ایک پاؤ)
درمیانہ بینگن (ایک عدد)
ثابت دھنیا (ایک چائے کا چمچا) بھون لیں
بھنا ہوا زیرہ (ایک چائے کا چمچا)
ادرک (درمیانی)

ہری مرچ (چار سے چھے عدد)
پودینہ (چند پتیاں)
نمک (حسب ذائقہ)
ترکیب:
بینگن کو دھوکر خشک کرلیں اور چولھے پر چھلکے سمیت اس کا ڈنٹھل پکڑ کر بھون لیں، جب تمام چھلکا جل جائے، تو چولھا بند کر کے بینگن کا سارا چھلکا الگ کرلیں اور اسے کچل لیں۔ ادرک کو ہاون دستے میں کوٹ لیں یا باریک چوپ کرلیں۔ اسی طرح سے بھنا ہوا زیرہ اور دھنیا بھی کوٹ لیں، پھینٹی ہوئی دہی میں باریک کتری ہوئی ہری مرچ نمک پودینہ بینگن، ادرک، بھنا زیرہ، دھنیا ڈال کر ملا لیں۔ اگر دھنیا اور زیرے کی خوش بو پسند نہیں، تو نہ ڈالیں گرمیوں میں دالوں کے ساتھ چاول، کڑی، کھچڑی وغیرہ کے ساتھ کھائیں یا بطور سالن بھی استعمال کرلیں، روز روز کیا پکائیں کی الجھن سے بھی نجات پائیں۔

آلو کا رائتہ
اجزا:
آلو (ایک عدد)
ہرا دھنیا (چند پتیاں)
ہری مرچ (چھے عدد)
پودینہ (چند پتیاں)
ہری پیاز (دو عدد) صرف پتے
ہرا لہسن (دو عدد) صرف پتے
نمک (حسب ذائقہ)
دہی (ایک پاؤ)
ترکیب:
آلو کو کدو کش کرلیں اور چند منٹ ابال کر گلا لیں، تمام ہرے مسالے باریک کترکے خشک ہونے دیں۔ اب دہی پھینٹ کر اس میں تمام اجزا ملا دیں فوراً کھانا ہو تو نمک ڈالیں ورنہ نوش کرتے وقت نمک شامل کرلیں اور جیسے چاہیں نوش فرمائیں۔ چاہے روٹی اور چاولوں کے ساتھ یا ویسے ہی چمچے سے۔

ایرانی کباب
اجزا:
مرغی کا گوشت (آدھا کلو)
پسی ہوئی لال مرچ (ایک کھانے کا چمچا)
پسا ہوا گرم مسالا (آدھا کھانے کا چمچا)
پسی ہوئی دار چینی (آدھا کھانے کا چمچا)
پسا ہوا زیرہ، بھون لیں(آدھا کھانے کا چمچا)
زردے کا رنگ (آدھا کھانے کا چمچا)
دہی (دو کھانے کے چمچے)
لیموں کا رس (چار کھانے کے چمچے)
جو کا آٹا (چار کھانے کے چمچے)
تیل (حسب ضرورت)
ترکیب:
گوشت دھو کر اس کی چوکور بوٹیاں بنالیں، پھر پانی خشک کر کے اس میں پھینٹی ہوئی دہی، نمک اور لیموں کا رس ملا دیں اور 15 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، اس کے بعد باقی مسالا اور جو کا آٹا ملا کے مزید آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں، پھر بوٹیوں کو سیخ پر چڑھا کر تیل ڈال کر کوئلوں پر بھون لیں یا پھر گرل کرلیں، فرائی بھی کی جا سکتی ہیں۔

سلاد کا رائتہ
اجزا:
دہی (ایک پاؤ)
بند گوبھی (پانچ پتے)
گاجر (ایک عدد)
کھیرا (ایک عدد)
درمیانی پیاز (ایک عدد)
چقندر (آدھا یا ایک چھوٹا)
ککڑی (ایک عدد)
سلاد پتا (ایک عدد)
نمک(حسب ذائقہ)
پسا ہوا گرم مسالا (ایک چائے کا چمچا)
کالی مرچ کا چورا (آدھا چائے کا چمچا)
ترکیب:
تمام اجزا کی باریک باریک پھانکیں سی بنالیں، پیاز سلاد پتا اور بند گوبھی کوکتر لیں اور پھینٹے ہوئے دہی میں ملا دیں۔ نوش کرتے ہوئے نمک اور پسا ہوا گرم مسالا یا پسی ہوئی کالی مرچ ملا دیں۔ دہی میں پانی بالکل نہ ڈالیں۔ اسے دوپہر کے کھانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Load Next Story