وزارت موسمیاتی تبدیلی کےلیے محض 270کروڑ روپے مختص

آئندہ بجٹ میں 12پروگرامزکیلیے 34 کروڑ 30 لاکھ روپے دینے کی تجویزدی گئی تھی

گزشتہ مالی سال بھی 3 کروڑ 97 لاکھ روپے مختص مگر1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہی جاری کیے گئے فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرامز کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلیے محض2 کروڑ0 7 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ منظورکرلیا ہے حالانکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آئندہ مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں 12 جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر کل 34 کروڑ 30 لاکھ 85 ہزارروپے مختص کرنے کی تجاویز پیش کی تھی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16 کے وفاقی بجٹ میں بھی وفاق نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے محض 3 کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا تاہم بدقسمتی سے اس قلیل بجٹ میں سے بھی اب تک مجموعی طور محض 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہی جاری ہوسکے ہیں جبکہ اب بھی مزید2 کروڑ 37 لاکھ52 ہزار روپے کا منظور شدہ ترقیاتی بجٹ التوا کا شکار ہے۔

دستاویز کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آئندہ مالی سال 2016-17کے دوران جن 12 جاری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔


ان میں سے جیو میٹک سینٹر کے قیام کے منصوبے کیلیے1کروڑ 80 لاکھ روپے، سسٹین ایبل لینڈ مینجمنٹ پروگرام کیلیے 2کروڑ 50 لاکھ روپے، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فانا اینڈ فلورا ایکٹ پر عملدرآمد اور ادارے کو مزید بہتر بنانے سے متعلق منصوبے کیلیے 50 لاکھ روپے، انٹرنیشنل معاہدوں کی روشنی میں ملک میں پودوں اور جنگلی و آبی حیات کی آبادی اور ان کی معدومیت سے متعلق نشاندہی اورجانکاری کے نظام کو موثر بنانے کے منصوبے کے لیے1 کروڑ 80 لاکھ روپے، وزارت موسمیاتی تبدیلی میں کلائمیٹ چینچ رپورٹنگ یونٹ کے قیام کے منصوبے کیلیے 1کروڑ 20 لاکھ روپے،

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑوں میں جڑی بوٹیوں اور ادویہ میں استعمال ہونے والے قیمتی پودوں سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے منصوبے کیلیے 5 کرور روپے، نینشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تنصیب اور رسسک اسسمنٹ منصوبے کیلیے 5 کروڑ 95 لاکھ 80 ہزار روپے، قدرتی آفات کے دوران خواتین، بچوں اور معذور افراد کے تحفظ سے متعلق منصوبے کیلیے 1 کروڈ 80 لاکھ روپے، نینشل ڈیزاسٹر اسپیشل ڈیٹا انفرااسٹرکچر منصوبے کیلیے 5 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار روپے، قدرتی آفات کے دوران ہیومن ریوس ڈیولپمنٹ پلان پر عملدرآمد کی منصوبے کیلیے 3 کروڑ 40 لاکھ 70ہزار روپے، ملک میں واقع گلیشیئرز پر موسمیاتی تبدیلیوں کا ماضی اور مستقبل میں اثرات کا جائزہ لینے سے متعلق ٹیکنالوجی لانے کے منصوبے کیلیے 3 کروڈ 85 لاکھ 8 ہزار روپے،

جی سی آئی ایس سی کے تحت قدرتی آفات سے متعلق ایشوز کو حل کرنے میں صوبوں کو معاونت کی فراہمی کے منصوبے کیلیے 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ تاہم وفاقی حکومت نے ان تمام تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کچھ منصوبوں کیلیے محض 2کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
Load Next Story