پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے ایک پوائنٹ کا اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران صرف3کاروباری دنوں میں انڈیکس میں 224.68 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا


Online May 30, 2016
گزشتہ ہفتے کے دوران صرف3کاروباری دنوں میں انڈیکس میں 224.68 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمندی کے بادل چھائے رہے، کے ایس ای 100انڈیکس 36793پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد کم ہو کر36600پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا اور5دن میں انڈیکس صرف 1پوائنٹ ہی بڑھ سکا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے15ار ب سے زائد روپے ڈوب گئے۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کیپٹل گین ٹیکس اور کیپٹل ویلیو ٹیکس سمیت متعدد ٹیکسز کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں۔

اسی بنا پر انویسٹرز کی مارکیٹ میں عدم دلچسپی برقرار ہے جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز کی بازگشت بھی مارکیٹ کی تیزی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق بجٹ اعلان سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے امکانات معدوم ہیں تاہم14جون سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شامل ہونے کی اطلاعات مارکیٹ کا رخ تبدیل کر سکتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران صرف3کاروباری دنوں میں انڈیکس میں 224.68 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 2 روزہ مندی کے سبب انڈیکس 223.92 پوائنٹس گھٹ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 36793 پوائنٹس کی بلندسطح پر دیکھا گیا تاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 36432 پوائنٹس کم سطح تک گر گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 0.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 36693.50 پوائنٹس سے بڑھ کر 36694.26 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 152.68 پوائنٹس کی کمی سے 21243.27 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24899.63 پوائنٹس سے کم ہو کر 24856.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران کاروباری اتارچڑھاؤکے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب 71کروڑ 7لاکھ 24 ہزار 422 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 74کھرب 82ارب 19 کروڑ 42 لاکھ 53ہزار 402 روپے سے گھٹ کر 74کھرب 66ارب 48کروڑ 35لاکھ 28ہزار 980 روپے رہ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 29کروڑ 84لاکھ 12ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 19کروڑ 99لاکھ 85ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے تک محدود رہی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1890 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 828 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 932 میں کمی اور 130 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ، سوئی نادرن گیس کمپنی، جہانگیر صدیق کمپنی، پاک انٹرنیشنل بلک، بائیکو پٹرولیم، لوٹے کیمیکل، ٹی آرجی پاک لمیٹڈ، پیس پاک لمیٹڈ، پاورسیمنٹ لمیٹڈ، جاپان پاور، ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ اوردیوان سیمنٹ سرفہرست رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں