ایف بی آرنے6نئے کلکٹریٹ آف ایڈجوڈیکیشن قائم کردیے
کلکٹریٹ کسٹمزایڈجوڈیکیشن اسلام آباد،کراچی ون، ٹو،کوئٹہ، فیصل آباد و لاہور شامل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں ٹیکس چوری اور آڈٹ سمیت دیگر کیسوں میں ایڈجوڈیکیشن کے عمل کو تیز کرنے کیلیے 6نئے کلکٹریٹ آف ایڈجوڈیکیشن قائم کردیے۔ ''ایکسپریس،،کو ایف بی آر سے دستیاب ایس آر او نمبر 886(I)/2012 کے مطابق ان کلکٹریٹس کی حدود اور دائرہ اختیار میں آنے والے کسٹمز کلکٹریٹ کا بھی تعین کردیا گیا ہے اور تمام ایڈجوڈیکیشن کلکٹریٹ اپنے دائرہ اختیار اور حدود میں آنے والے کسٹمز کلکٹریٹس کے ٹیکس دہندگان کی ایڈجوڈیکیشن کر سکیں گے،
اس نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم اگست 2012 سے ہوگا۔ دستاویز کے مطابق ان نئے اداروں میں کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اسلام آباد، کراچی ون، ٹو، کوئٹہ، فیصل آباد اورکلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن لاہور شامل ہیں، ان تمام کلکٹریٹس میں کلکٹرز ایڈجوڈیکیشن تعینات کیے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن کراچی ون کے دائرہ اختیار میں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پورٹ قاسم اور ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیو کراچی ہونگے،
کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن کراچی ٹو کے دائرہ اختیار میں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایکسپورٹ، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ آف پیکس اور ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ہونگے، کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن کوئٹہ کے دائرہ اختیار میں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ حیدر آباد، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ گوادر اور ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کوئٹہ ہونگے اور یہ ادارہ ان تمام اداروں کے ٹیکس دہندگان کی ایڈجوڈیکیشن کے کیسز نمٹائیگا،
کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن فیصل آباد کے دائرہ اختیار میں فیصل آباد اور ملتان کے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس ہونگے جبکہ کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن لاہورکے دائرہ اختیار میں لاہور اور سیالکوٹ کے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس ہونگے،کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پشاور کے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس کے علاوہ ڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور بھی ہوگا۔
دستاویز کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایف بی آر، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ، انٹرنل آڈٹ کسٹمز سمیت کسٹمز ایکٹ 1696کی سیکشن 6کے تحت کسی بھی دوسرے ادارے یا ایجنسی کی طرف سے جو کیس پکڑے جائیں گے، ان سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے ایڈجوڈیکیشن متعلقہ کلکٹریٹ کسٹمز ایڈجوڈیکیشن کریں گے ۔ دستاویز نئے کلکٹریٹس کے ایڈجوڈیکیشن آفیسرز ریفنڈ و ری بیٹ مسترد ہونے سے متعلق کیس، کنٹینرزکھول کر کلیئرنس سے متعلقہ خلاف ورزیوں کے کیس،
ڈیوٹی و ٹیکس چوری کے علاوہ دیگر وجوہ کے باعث درآمدات و برآمدات روکنے سے متعلق خلاف ورزی کے کیس، کسٹمز ایکٹ کی سیکشن 25 اے کے تحت ویلیو کے تعین میں خلاف ورزی سے متعلقہ کیس، اعلی عدالتوں کی طرف سے بھجوائے جانے والے کیس اور پروسیجرل اومیشنز یا مقررہ مدت میں توسیع سے متعلقہ معمول کے کیسوں کی ایڈجوڈیکیشن نہیں کرسکیں گے۔