سری لنکا 22 برس میں پہلی بار سیریز میں دو بار فالوآن کی خفت سے دوچار

انگلینڈ سے قبل 1994 میں بھارت کے خلاف سری لنکا کو دو مرتبہ فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا


Sports Desk May 30, 2016
انگلینڈ کی جانب سے کسی ٹیم کو ایک سیریز میں دو مرتبہ فالوآن کرانے کا 2010 کے بعد پہلا موقع ہے، فوٹو: کرک انفو

ISLAMABAD: سری لنکا کو 22 برس میں پہلی مرتبہ ایک سیریز میں دو مرتبہ فالو آن کی خفت سے دوچار ہونا پڑا، اس سے قبل1994میں بھارت سے سیریز میں ایسا ہوا تھا۔

انگلینڈ کی جانب سے کسی ٹیم کو ایک سیریز میں دو مرتبہ فالوآن کرانے کا 2010 کے بعد پہلا موقع ہے، تب بنگلہ دیش کے خلاف ایسا کیا تھا۔سری لنکا کی پہلی اننگز کا اسکور 101 چیسٹر لی اسٹریٹ میںکسی ٹیم کا دوسرا کم ترین مجموعہ ہے، زمبابوے کی ٹیم یہاں پر 2003 میں صرف 94 رنز پر آئوٹ ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |