کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی نے چینی باشندے کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک May 30, 2016
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا. فوٹو:آن لائن

کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی نے گلشن حدید میں چینی باشندے کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چینی باشندے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ کالعدم سندھو دیش لبریشن آرمی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جب کہ جائے وقوعہ کے قریب سے پمفلٹ ملے ہیں جس میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی۔

لنک روڈ پر دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا جب کہ رینجرز نے جائے وقوعہ کے قریب خالی مکان کا محاصرہ کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی باشندہ خیریت سے ہے جسے معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں