ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر خورشید شاہ سپریم کورٹ میں طلب
بھرتیوں کے معاملے پر 21نومبر 2011 کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے، سپریم کورٹ
ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ای او بی آئی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیس کا مرکزی ملزم ظفراقبال گوندل جیل میں ہے۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس دیئے کہ بھرتیوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے 21نومبر 2011 کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے 2011 میں وزیر محنت خورشید شاہ، سیکریٹری لیبر اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔