وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع

ملزم پرانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے اور ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔


ویب ڈیسک May 30, 2016
ملزم پرانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے اور ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کے ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے بے نامی جائیداد کا سراغ لگانے کے علاوہ مزید کئی دستاویزات برآمد کرنی ہے اس لئے اس کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

اس موقع پر ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل بیماری میں مبتلا ہیں اس لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے جس کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید 10 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ نیب نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو 17 مئی کو ان کے دفتر سے حراست میں لیا تھا جن پرانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے سمیت غیر قانونی پاسپورٹ جاری کرنے اور ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں