سنجیدہ کردارہو یا رومانوی فن کے سمندر میں ڈوب کر کام کرتی ہوں نیلم منیر

 ڈائریکٹر میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے چیلنجنگ کردار کے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں،’’چھپن چھپائی‘‘سنگ میل ثابت ہوگی


Javed Yousuf May 31, 2016
 ہر نئے پروجیکٹ پر پہلے سے زیادہ محنت کرتی ہوں، مقابلہ بہت سخت ہوگیا ہے،ہر طرح کے رول کرسکتی ہوں،گفتگو فوٹو : فائل

پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے چیلنجنگ کردار کے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سنجیدہ کردار ہو یا رومانوی ہمیشہ فن کے سمندر میں ڈوب کر کام کرتی ہوں۔لیکن اتنا کام کرنے کے باوجود خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں۔

''چھپن چھپائی'' فلمی کیرئیر کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی میڈیم پر کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، جس کے لیے میرا فوکس اسکرپٹ اور اپنا کردار ہوتا ہے۔ اگر کردار پسند آجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں ۔نیلم منیر نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں زیادہ تر سنجیدہ کرداروں میں نظر آئی ہوں ، حالانکہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جانتے ہیں کہ میں ہر طرح کے رول کرسکتی ہوں۔ ویسے بھی ٹی وی چینلز پردکھائے جانے والے ڈرامہ سیریلز سنجیدہ موضوع پر ہی بن رہے ہیں۔

کیرئیر کے شروع میں ہی ٹی وی کے ساتھ فلموں کی بھی آفرز ہوئیں مگر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔محسن علی کی فلم ''چھپن چھپائی'' کا اسکرپٹ پسند آیا ، اس میں ایک نٹ کھٹ لڑکی کا رول کر کے لطف اندوز ہورہی ہوں۔

فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ ہی رہے ہوتے ہیں ۔ اپنے ہر نئے پروجیکٹ پر پہلے سے زیادہ محنت کرتی ہوں، کیونکہ ہمارا مقابلہ بہت سخت ہوگیا ہے،ٹی وی ناظرین صرف وہی پروگرام یا ڈرامہ دیکھنا پسند کریں گے جس میں ان کو انٹرٹین کرنے کے لیے کچھ ہوگا ۔ اپنی ڈبیو فلم کو ہر لحاظ سے یادگار بنانے کے لیے اپنے کردار پر محنت کر رہی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھالالی وڈ ہو یا بالی وڈ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، میرے لیے معیار زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں