پہلاروزہگندم وآٹے کی قیمتوںمیںڈیڑھ روپے فی کلواضافہ

اوپن مارکیٹ میںایکسپورٹرزکی خریداری سے گندم کی بوری ڈیڑھ سوروپے...


ایکسپریس July 22, 2012
اوپن مارکیٹ میںایکسپورٹرزکی خریداری سے گندم کی بوری ڈیڑھ سوروپے مہنگی۔ (تصویر: اے ایف پی)

ماہ رمضان المبارک کے پہلے دن ہی کراچی کے فلورملز مالکان نے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلوگرام قیمت میں 1.50 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں فی کلوگرام ڈھائی نمبرآٹے کی قیمت بڑھ کر31.50 روپے ہوگئی ہے۔

فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی سہ پہر اوپن مارکیٹ میں فی100 کلو گرام گندم کی قیمت یکدم 125 روپے تا150 روپے بڑھ گئی ہے

جسکے نتیجے میں فی 100 کلوگرام گندم کی بوری کی قیمت2600 روپے سے بڑھ کر 2725 تا2750 روپے ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ برآمدی شعبے کی جانب سے خریداری سرگرمیاں بڑھنے کی وجہ سے گندم کی قیمت میں اضافے کا رحجان غالب ہوا ہے، ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے فلورملز مالکان نے فی 10 کلو گرام آٹے کے بیگ کی قیمت20 روپے کے اضافے سے320 روپے جبکہ فی50 کلو گرام بیگ کی قیمت80 روپے کے اضافے سے1580 روپے کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں