وزیراعظم نوازشریف کو عالمی رہنماؤں کا فون خیریت دریافت کی

اللہ نواز شریف کو آپریشن کے بعد جلد صحتیاب کرے، تاجک صدر


ویب ڈیسک May 31, 2016
اللہ نواز شریف کو آپریشن کے بعد جلد صحتیاب کرے، تاجک صدر. فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کے آپریشن کی کامیابی کے لیے دنیا بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک ٹوئٹ میں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر ان کی خیریت دریافت کی تھی جب کہ آج وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے آپریشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو فون کیا جس میں انہوں نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی کامیابی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا دی۔ تاجک صدر نے وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ نواز شریف کو آپریشن کے بعد جلد صحتیاب کرے۔

دوسری جانب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے کامسٹیک کی جنرل اسمبلی میں او آئی سی کے تمام رکن ممالک شریک ہیں جہاں وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کی اوپن ہارٹ سرجری آج ہوگی جس کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی لندن میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں