بھارت میں انتہا پسند ہندو مسلم دشمنی میں پاگل ہو گئے

وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں کیخلاف عورتوں کو مسلح تربیت دینا شروع کر دی، مسلمانوں میں تشویش


INP May 31, 2016
100 لڑکیوں کو ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دینے کیلیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں فوٹو : فائل

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمان دشمنی پاگل پن میں بدلنے لگی، انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد خواتین کومسلح تربیت دے رہی ہے تا کہ مسلمانوں کے خلاف لڑائی میں انھیں بھی استعمال کیا جا سکے۔

بھارتی وزیراعظم کے پارلیمانی انتخابی حلقے وارانسی، بنارس میں ہندو تنظیم خواتین کو مسلح تربیت دے رہی ہے جس میں مسلمانوں کوبطوردشمن پیش کیا جا رہا ہے۔ تربیتی کیمپ میں 11 اضلاع کی 100 سے زائد لڑکیوں کو جسمانی لڑائی، بندوق اور لاٹھی چلانے سمیت دیگرہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی جا رہی ہے۔

لڑکیوں کوتربیت دینے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انتہاپسندہندوؤں کی جانب سے عام مردوخواتین کو مسلح تربیت نے پہلے سے مظالم کا شکار بھارتی مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں