اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے ترکی جانے والے 4 مسافر گرفتار

ترکی کے شہر استنبول جانے والے چاروں مسافروں کا تعلق مانسہرہ سے ہے

امیگریشن حکام نے مسافروں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ فوٹو:فائل

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پرترکی جانے والے 4 مسافروں کو گرفتارکرلیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات امیگریشن حکام نے ترکی کے شہر استنبول جانے والی پروازکے 4 مسافروں کو جعلی سفری دستاویزات پرحراست میں لے لیا۔ مسافروں کی شناخت فیاض، افضال، واجد اورساجد کے ناموں سے ہوئی ہے اوران کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چاروں مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران سے پاسپورٹ سیل میں تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنایا جاسکے۔
Load Next Story