پولیس افسرتشدد کیس عمران خان اورطاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت کا متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی کو بذات خودوارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم

عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف باوردی اہلکار پر تشدد اور کارسرکارمیں مداخلت کے تحت مقدمہ درج ہے فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق مقدمے میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 2014 میں دھرنے کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنزعصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے متعلق تھانے کے ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ وہ خود ان وارنٹ کی تعمیل کریں۔

واضح رہے کہ عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری سمیت دونوں جماعتوں کے سیکڑوں رہنماؤں اورکارکنوں پردفعہ 144 کی خلاف اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔
Load Next Story