سائٹ میں گیس کا دبائوکم 25 فیصد صنعتوں کی پیداوار بند

ملک کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سے امتیازی سلوک بندکیاجائے،عرفان...


ایکسپریس July 22, 2012
چیئرمین سائٹ کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث 25 فیصد صنعتوں میں پیداواری عمل رک گیا ہے

چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری محمد عرفان موٹن نے سائٹ کے صنعتی علاقے میں گیس کے کم دبائو پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کے کم پریشر سے سائٹ کے صنعتی علاقے میں 20سے 25 فیصد صنعتی یونٹس میںپیداواری عمل رک گیا ہے، صنعتکار گزشتہ 2 روز سے گیس کے کم دبائو کی شکایات کررہے ہیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ صنعتی پیداوار گزشتہ روز ہی سے رک گئی تھیں جب گیس کے دبائو میں اچانک کمی ہوئی تھی اور بہت سے کیپٹو پاور جنریٹنگ یونٹس نے بھی گیس کے کم دبائو اور عدم فراہمی کے باعث ملک کے سب سے بڑے اور قدیم اور صنعتی علاقے میں کام کرنا بند کردیا تھا،

گیس کی کم پریشر پر فراہمی اس صنعتی علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک ہے، موجودہ کم دبائو پر گیس کی فراہمی کی وجہ سے صنعتیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو جائیں گی اور برآمدی صنعتوں کی صورتحال تو بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری نے مطالبہ کیاکہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی علاقے میں گیس کے دبائو کو بہتر بنانے کیلیے جنگی بنیادوں پر ضروری اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں