سری لنکن فاسٹ بولر شمندا ایرنگا مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آگئے
ایرنگا کو 14 روز کے اندر بولنگ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے فاسٹ بولر شمندا ایرنگا کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق چیسٹر لی اسٹریٹ ٹیسٹ میں 29 سالہ سری لنکن فاسٹ بولر شمندا ایرنگا کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں 14 دن کے اندر بولنگ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ مشکوک بولنگ ایکشن کی رپورٹ آنے تک ایرنگا کو بولنگ کرانے کی اجازت ہوگی۔
شمندا ایرنگا سری لنکا کی جانب سے 18 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ وہ ٹیسٹ میچز میں 53 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔