کراچی میں سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پرضمنی انتخاب تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار
ضمنی انتخاب کے دوران ضلع وسطی اور شرقی میں عام تعطیل ہوگی
الیکشن کمیشن نے 2 جون کو سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران تمام پولیس اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کی 2 نشستوں پی ایس 106 اورپی ایس 117 میں 2 جون کو ضمنی انتخاب ہورہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، جس کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران ضلع وسطی اور شرقی میں عام تعطیل ہوگی تاہم وفاق کے ماتحت ادارے، بینکس اورنجی دفاترمعمول کے مطابق کھلے ہوں گے۔
دونوں حلقوں میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنزکے اندراورباہرپولیس کے علاوہ رینجرزکی بھی بھاری نفری تعینات ہوگی جب کہ ہنگامی صورت حال میں فوج کو تیاررہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے رینجرز اورپریزائیڈنگ افسران کو میجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے جائیں گے جو پولنگ کے عمل میں رخنہ ڈالنے اورامن وامان کی خرابی کے ذمہ داروں کو موقع پر ہی سزا دینے کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پی ایس 106 اور پی ایس 117 سے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر صغیر احمد اور افتخارعالم کامیاب ہوئے تھے تاہم دونوں افراد نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔