ایم کیوایم کے اسیرکارکنوں کو کمالوگروپ میں شامل ہونے پررہائی کالالچ دیا جارہا ہے کنورنوید

وفاداری کی تبدیل کیلیےاراکین اسمبلی، رابطہ کمیٹی اوربلدیاتی نمائندوں کودھمکی آمیزفون کالزکی جارہی ہیں، رہنماایم کیوایم


ویب ڈیسک May 31, 2016
چائنا کٹنگ کے معاملے پرکئی لوگوں کو ایم کیوایم سے نکالا اور اب کراچی میں ایک بار پھر چائنا کٹنگ شروع ہو گئی، ایم کیو ایم رہنما:فوٹو: پی پی آئی

ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ جیل میں قید ان کے کارکنوں کو لالچ دی جارہی ہے کہ کمالو گروپ میں شمولیت کی صورت میں انہیں رہا کردیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، اس سلسلے میں اراکین اسمبلی، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور بلدیاتی نمائندوں کو دھمکی آمیز فون کالز کی جارہی ہیں۔ کمالو گروپ کے لوگ پورے کراچی میں ایم کیوایم کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ جیل میں موجود کارکنوں کو لالچ دی جارہی ہے کہ اگر وہ ان کے گروپ میں شامل ہوجائیں تو انہیں رہا کردیاجائے گا۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حقیقی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سرکاری سرپرستی میں لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، کونگی، لائنزایریا میں لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، جب کہ ایم کیو ایم کے رہنما پولیس اسٹیشن گئے تو ان کی کوئی شنوائی ہی نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں