آرٹس کونسل میں موسیقی کی محفل1 سے 4 دسمبرتک سجائی جائیگی

کراچی میں موسیقی کی محافل کا مسلسل بنیاد پر ہونا حالات کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے.


Staff Reporter November 21, 2012
یکم دسمبر سے آرٹس کونسل کراچی میں منقد ہونے والی محفل موسیقی کی تیاریاں جاری ہیں ۔ فوٹو فائل

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے طلبہ وطالبات 1دسمبر سے 4 دسمبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں موسیقی کی محفل سجائنگے۔

گلوکاروں میں احسن باری، نادر عباس، فرخ احمد ، جب کہ استاد نفیس خان (ستار) استاد بشیر خان (طبلہ) آفاق عدنان، (گٹار) پر اپنے فن کا مظاہرہ کر ینگے تقریب کے حوالے سے (ناپا) کے طلبہ کا کہنا ہے کہ کچھ بہتراور اچھا کرنے کا عزم لے کر تقریب کا سوچا اور تاریخ طے کی ہے ورنہ کراچی شہر کے موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کے ان حا لات میںاتنی بڑی سطح پر تقریب کا انعقادکیا جائے یہ اساتذہ کا دیا ہوا حوصلہ ہے ورنہ تقر یب کے بارے میں سوچنا بھی ممکن نہیںتھا طلبہ نے بتایا کے گزشتہ ماہ بھی خراب حالات میںنیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ نے ایسی ہی ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کو عوام نے بہت سراہا۔

کراچی میں موسیقی کی محافل کا مسلسل بنیاد پر ہونا حالات کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ان تقریبوں میں شرکت سے لوگوں کے زہنوں پہ طاری خوف نکلے گا 1دسمبر سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میںمنقد کی جانے والی محفل موسیقی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اسی حوالے سے (ناپا)کے اساتذہ کا نمایندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اکیڈمی میں سیکھایا جانے والا ایسٹرن اور ویسٹرن میوزک پہلی بار طلبہ اکھٹا پرفارم کر ینگے اور امید ہے کہ یہ تقریب کامیاب ہوگی اور اپنے معیار کی واحد محفل موسیقی ثابت ہوگی جسے لوگ تا دیر یاد رکھیں گے ساتھ ہی حالات کا شکوہ کرتے ہوئے انھوںنے کہا کے حکومت کو چاہیئے کے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کر یںورنہ اچھے فنکاروں کا فن حالات کی نظر ہوجائیگا۔

جب لوگ دیکھنے اور سننے کے لیئے گھروں سے نہیں نکلیں گے تو فنکار کس کے لیئے اپنے فن کا مظاہرہ کریگا ہمیں اب کچھ سوچنا ہوگا حالات پہلے بھی خراب ہوتے تھے مگر کسی سطح پر ان پہ قابو پا لیا جاتا تھا جو اب نطر نہیں آتا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں حالات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں