کاٹن سبسڈیزتنازعبرازیل کی امریکاکوپابندیوں کی دھمکی

ڈبلیوٹی اوفیصلے کے تحت امریکی درآمدات پرڈیوٹیاںلگانے کا جائزہ لیناشروع کردیا


ایکسپریس July 22, 2012
ڈبلیوٹی اوفیصلے کے تحت امریکی درآمدات پرڈیوٹیاںلگانے کا جائزہ لیناشروع کردیا (فوٹو فائل)

برازیل نے امریکا کو روئی کی برآمدات پر سبسڈیز واپس لینے سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پر ڈبلیوٹی او کی منظور کردہ پابندیاں لگانے کی دھمکی دیدی۔ برازیل کے ڈبلیوٹی او میں نمائندے رابرٹو کاروالہو ڈی ازیویڈو نے بتایاکہ بین الوزارتی گروپ جائزہ لے رہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ڈبلیوٹی او کی منظور کردہ اقتصادی پابندیوں کو کس طرح پھرسے متعارف کرایا جائے

جس کا نفاذ امریکا کی جانب سے ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکامی کی وجہ سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈبلیوٹی او نے برازیل کو امریکی کاٹن سبسڈیز کے اثرات کو زائل کرنے کیلیے امریکی درآمدات پر 83 کروڑ ڈالر کی ڈیوٹیاں عائد کرنے کا اختیار دیاتھا، ڈبلیوٹی او نے امریکی سبسڈیز کو غیرمنصفانہ قراردیا تھا تاہم 2010میں برازیل نے اس معاملے پرامریکا کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد یہ ڈیوٹیاں نہ لگانے سے اتفاق کیاتھا،

اس مقصد کے لیے امریکی سبسڈیز کے منفی اثرات کو زائل کرنے کے حوالے سے ایک فریم ورک کے قیام پراتفاق ہوا تھا،دونوں ملکوں نے رواں سال نئے امریکی قانون کے منظرعام پرآنے تک انتظار کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس قانون کے تحت امریکی سبسڈیز کے نظام میں ترامیم کی جانا تھیں، برازیل امریکی حکام سے مذاکرات کے التوا پر دوبار ان پابندیوں کا نفاذ ملتوی کر چکا ہے

تاہم اب امریکی کانگریس میں جس قانون پر بحث کی جا رہی ہے اس کے تحت کاٹن سبسڈیز کو برقرار رکھا گیا ہے اور برازیل کو اس پر تشویش ہے۔ برازیل کے ڈبلیوٹی او نمائندے نے کہا کہ نئے امریکی زرعی قانون کے 30ستمبر تک سامنے آنے کا امکان ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ ہم اس قانون سے اتفاق نہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں