کسی سے لڑائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتامعمر رانا
فنکار ہوں مگر اخبارات میں میرے حوالے سے لڑائی جھگڑوں کی خبریں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
فلم اورٹی وی کے معروف اداکارمعمررانا نے کہا ہے کہ اپنی فنی سرگرمیوں میں اس قدرمصروف ہوں کہ کسی سے لڑائی جھگڑے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
مگراس کے باوجود کچھ لوگ میرا نام استعمال کرکے لڑائی جھگڑے کی خبریں پھیلا رہے ہیں جوسراسرزیادتی ہے۔ جو لوگ اس طرح کی ''گیمیں'' بناتے ہیں ان کو صرف اتنا پیغام دینا چاہتاہوں کہ ''نہ کرمیرے بادشاہ ''۔ میری کسی سے لڑائی ہے اورنہ ہی کسی کی مخالفت کرتا ہوں۔ ان خیالات کااظہارمعمررانا نے ''ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں لاہوراورکراچی میں بننے والے متعدد پراجیکٹس کی ریکارڈنگزمیں مصروف ہوں۔ فلم اورٹی وی میں اداکاری کے ساتھ ساتھ مختلف پروگراموں میںبھی پرفارم کررہا ہوں۔ جس کی وجہ سے کبھی کراچی تو کبھی لاہو راو راسلام آباد آناجانا پڑتاہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک فنکارہوں اورفنی سرگرمیوں میں ہی زیادہ ترمصروفیت رہتی ہے مگراخبارات میں میرے حوالے سے لڑائی جھگڑوں کی خبریں دیکھ کرافسوس ہوتاہے۔