پران سانس کی تکلیف پر ممبئی کے اسپتال میں داخل

پران کو گزشتہ روز اسپتال میں داخل کرایا گیا وہ معمول کے چیک اپ کے لیے آئے تھے لیکن ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق پران کو سانس لینے میں دقت ہو رہی تھی ۔ فوٹو: فائل

BEIJING:
سانس لینے میں دقت پر ماضی کے اداکار پران کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔


بھارتی فلموں میں ولن کا کردار کسی ہیرو کی طرح ادا کرنے والے سینئر اداکار کو ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق پران کو سانس لینے میں دقت ہو رہی تھی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پران کو گزشتہ روز اسپتال میں داخل کرایا گیا وہ معمول کے چیک اپ کے لیے آئے تھے لیکن انھیں سانس لینے میں دقت ہو رہی تھی لیکن ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ 12 فروری 1920 ء کو پیدا ہونے والے فنکار پران نے 350 فلموں میں کام کیا اور کئی بار فلم فیئر اور بی ایف جے اے ایوارڈز جیتے۔
Load Next Story