مری میں رشتے کے تنازعہ پرلڑکی کو آگ لگادی گئی

لڑکی کا 85 فیصد جسم جھلس گیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز


ویب ڈیسک May 31, 2016
لڑکی کا 85 فیصد جسم جھلس گیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹرز، فوٹو؛ فائل

مری میں رشتے کے تنازعہ پر نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو آگ لگادی جس سے اس کا جسم کا 85 فیصد سے زائد حصہ جل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں رشتے کے تنازعہ پر نامعلوم ملزمان نے19 سالہ لڑکی کو آگ لگادی اور کھائی میں پھینک کر فرار ہوگئے جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے متاثرہ لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کے جسم کا 85 فیصد حصہ جھلس چکا ہے جب کہ اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت ماریہ کے نام سے ہوئی جس کو 5 افراد نے رشتہ نہ دینے پر آگ لگادی۔ پولیس نے پانچوں افراد کے خلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں