اسپین میں شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں پاکستانی گرفتار

گرفتارشخص ملک میں عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کو فروغ دینے میں مصروف تھا، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک May 31, 2016
گرفتارشخص ملک میں عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کو فروغ دینے میں مصروف تھا، وزارت داخلہ ، فوٹو؛ فائل

KARACHI: اسپین میں پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزم میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسیلونا میں پولیس نے کارروائی کے دوران ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ اسپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سماجی رابطوں کی سائٹ کے ذریعے ملک میں عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کو فروغ دینے میں مصروف تھا۔

واضح رہے کہ اسپین میں اس سال دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے جرم میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں