ٹنڈوالہیار ہندو تاجر کے گھر میں لاکھوں کی ڈکیتی

دل پوٹہ اسٹاپ کے قریب مسلح افراد، مسافروں کو یرغمال بنا کر ان سے طلائی زیورات، اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔


Nama Nigar November 21, 2012
6 نامعلوم مسلح افراد اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی اور الیکٹرونکس سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوالہیار میں علی الصباح مسلح افراد کی گھر سے ڈکیتی، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا،قیمتی سامان اورکیش لوٹ کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کی پیر کالونی میں واقع میڈیکل اسٹور کے مالک چیتن داس کے گھر میں صبح سویرے 6نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیا، ملزمان10تولے سونا، ہزاروں روپے نقد، ایک عدد ٹی وی ، 3موبائل فون و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ آخری اطلاعات تک مذکورہ ڈکیتی کی واردات کامقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

دوسرے واقعے میں عمر ساند تھانے کی حدود دل پوٹہ اسٹاپ کے قریب 4نامعلوم مسلح افراد نے میر پور خاص ، حیدآباد روڈ پر آنے جانیوالی گاڑیوں کے مسافروں کو یرغمال بنا کر ان سے سونا، موبائل فون ، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ جبکہ مذکورہ واردات کے قریب ہی پولیس چیک پوسٹ قائم ہے۔ مسافروں نے شدید احتجاج اور دھرنا دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کو گرفتار کرکے لو ٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں