بھٹ شاہ جونیجا اور رند برادری میں تصادم 3زخمی

پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم بااثر افراد کی مداخلت پر فائرنگ بند کردی گئی۔

زمین کی ملکیت پر شروع ہونے والے تنازع میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ کے قریب زرعی زمین پر جونیجا اور رند برادریوں میں 3گھنٹے تک شدید فائرنگ ہوئی۔


گولیاں لگنے سے بادل رند ، عبداللہ ، ایاز زخمی ہوگئے۔ جبکہ دونوں گروہوں کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ جاری تھی ۔ پولیس کے وہاں پہنچنے کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ تاہم بعد میں علاقے کے بااثر لوگوں کی مداخلت پر فائرنگ بند کردی گئی ۔

جبکہ فریقین کے درجنوں مسلح افراد زمین پر مورچے قائم کئے بیٹھے ہوئے تھے ۔ تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ تنازعہ زمین کی ملکیت پر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کا اصل مالک ایک غریب، مسکین شخص ہے جو معذور اور نابینہ ہے اس لیے کئی مرتبہ مختلف با اثر لوگوں نے اس کی زمین پر قبضے کی کوشش کی ہے۔
Load Next Story