کالکی کوچلن نے شادی کوغیرضروری قرار دیدیا
شادی دو افراد کی کیمسٹری کا نام ہے،مزاج ایک جیسے رہیں توگاڑی چلتی رہتی ہے
ڈائریکٹر انوراگ کیشپ کے ساتھ ازدواجی زندگی کے ناکام تجربے کے بعد بالی وڈ اداکارہ کالکی کوچلن کہتی ہیں کہ دوسری شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کالکی کوچلن نے شادی کو غیر ضروری عمل قراردیتے ہوئے کہا کہ شادی دو افراد کی کیمسٹری کا نام ہے اگر ان کے تعلقات اورمزاج ایک جیسے رہیں تو یہ گاڑی چلتی رہتی ہے جہاں تفریق اور تضاد پیدا ہوا ایک دوسرے سے الگ ہوجانا ہی بہتر ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کالکی نے کہا کہ انھوں نے ابھی تک دوسری شادی کا نہیں سوچااور نہ اس حوالے سے ان کے ذہن میں کوئی دوسرا شخص موجود ہے۔تاہم انھوں نے اس بارے میں مزید کچھ بتانے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ وہ ذاتی باتیں شیئر کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔