بھارت کا سال201516 میں 76 فیصد معاشی ترقی کادعویٰماہرین کے شکوک

سرکاری اعداد و شمار اقتصادی صحت کے دیگر شواہد سے مطابقت نہیں رکھتے، ماہرین اقتصادیات


AFP June 01, 2016
بھارت میں مہنگائی کی شرح اگرچہ دہرے ہندسے سے گھٹ کر5.4فیصد رہ گئی ہے فوٹو: فائل

بھارتی حکام نے 31مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 2015-16 میں 7.6 فیصد کی رفتار سے ترقی کا دعویٰ کیا ہے تاہم بین الاقوامی ماہرین نے اس دعوے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی مرکزی شماریاتی دفتر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال کی آخری سہ ماہی جنوری سے مارچ تک گروتھ ریٹ سال بہ سال 7.9 فیصد ریکارڈ کیاگیا جو ماہرین کی 7.5 فیصد کی توقع سے بھی بڑھ کر ہے تاہم بعض اقتصادی ماہرین نے سرکاری ڈیٹا پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار اقتصادی صحت کے دیگر شواہد سے مطابقت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مہنگائی کی شرح اگرچہ دہرے ہندسے سے گھٹ کر5.4فیصد رہ گئی ہے تاہم برآمدات میں مسلسل 17ماہ سے کمی کا رجحان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں