نواز شریف پانامہ لیکس پر پھنس گئے اب جانا ہی ہو گا عمران

سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر اکٹھی نہیں ہوتیں تو سڑکوں پرنکلیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی


Syed Naveed Jamal June 01, 2016
سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر اکٹھی نہیں ہوتیں تو سڑکوں پرنکلیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی میںپانامہ لیکس پرخطاب کر کے پھنس گئے ہیں، اب انھیں جانا ہی ہو گا۔

نوازشریف وزارت عظمی سے اس لیے علیحدہ نہیں ہوتے کیونکہ انھیں ڈر ہے کہ ان سے طاقت چھن جائے گی، ماضی میں آصف زرداری کیخلاف بولتا رہا ہوں، اب نواز شریف کو نہیں چھوڑوں گا۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلیے معاملہ عدالتی سمیت ہر فورم پراٹھائیں گے، سیاسی جماعتیں ٹی او آرز پر اکٹھی نہیں ہوتیں توتحریک انصاف سڑکوں پر تحریک چلائے گی۔ تحریک انصاف کے پرنٹ میڈیا کے بیٹ رپورٹروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پانامہ پیپرز سے وزیر اعظم کا نام نکلوانے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلیے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کیے ۔ مسلم لیگ (ن) مصنوعی پارٹی ہے۔

حقیقی پارٹی ہوتی تو وزیر اعظم کی جگہ کوئی اورمتبادل لیگی بیٹھاہوتامگرشریف برادران طاقت کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے کہاکہ کرپشن زہرکی طرح سرایت کرچکی ہے ، اوپرسے کرپشن ختم ہوگی تو جڑوں تک خاتمہ ممکن ہے، یہاںپررشتہ داروںکوٹھیکے دے کراربوںروپے کی کرپشن کی جاتی ہے۔ میٹرو، اورنج ٹرین ترقی کا رازہوتاتوجاپان اورجرمنی دوسری جنگ عظیم کے بعدترقی یافتہ ممالک کی صف میںنہ کھڑے ہوتے۔

آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ نوازشریف یا کسی اورسیاستدان کی ذات کیخلاف نہیں، مریم نواز نے خود کو نواز شریف کے زیرکفالت ظاہر کیااوروہ آف شورکمپنیوں کی مالک ہیں ،اس لیے نواز شریف کا نام ٹی او آرز سے نہیں نکالا جا سکتا۔ دوسری جانب عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بنی گالا میں ملاقات کی جس میںپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس، بجٹ اجلاس سمیت پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں