ہیوسٹن پراپرٹی شومیں ایکسپریس پاکستان پویلین لگائے گا

پاکستان کے بڑے رئیل اسٹیٹ ادارے کل سے شروع شو میں شرکت کرینگے


Express Report June 01, 2016
ڈلاس میں بھی شو ہو گا، سرمایہ کاری کااہم موقع ہے، رئیل اسٹیٹ کمپنیاں فوٹو : فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ نے اپریل میں دبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں کامیابی کے ساتھ پاکستان پویلین سجانے کے بعد اب امریکا میں رواں ماہ ہیوسٹن اور اگست میں ڈلاس کے مقام پر ہونے والے پراپرٹی شو میں بھی باقاعدہ طور پر پاکستان پراپرٹی پویلین لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس شو میں ملک بھر سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے وابستہ بڑی پراپرٹی کمپنیاں شرکت کرکے اپنے اسٹال لگائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام کل سے امریکا میں ہیوسٹن کے مقام پر پاکستان پراپرٹی شوکا انعقادکیا جارہا ہے جو6 جون تک جاری رہے گا ۔اس کے بعد19 اگست کو امریکا کے شہر ڈلاس میں بھی پاکستان پراپرٹی شو منعقدکیا جائے گا جو22 اگست تک جاری رہے گا۔پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ پراپرٹی کمپنیوں نے ایکسپریس میڈیا کی جانب سے دبئی میںکامیاب پراپرٹی شوکے بعدامریکا کے2 شہروں میں بیک وقت پاکستان پراپرٹی شوکے انعقادکو انتہائی اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے بیرون ملک پاکستانیوںکو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اس ضمن میں معلومات حاصل کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔پاکستان میں اس وقت سالانہ دو لاکھ کے قریب افرادکو مکانات کی کمی کا سامنا ہے اور اب تک مجموعی طور پر30 سے40 لاکھ مکانات کی کمی ہے۔

اس کے مقابلے میں آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اور بڑے پیمانے پر مکانات درکار ہیں۔ ریئل اسٹیٹ کمپنیوں سے وابستہ افرادکا کہنا ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے اس ویژن نے ثابت کردیا ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ ایک محب وطن ادارہ ہے۔اس ایکسپوکے ذریعے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی بلکہ بڑی تعداد میں غیر ملکیوںکو بھی پاکستان میں اس شعبہ میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ان کے بقول ریئل اسٹیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے یہ شعبہ مزید ترقی کرے گا اور پاکستان خوشحالی کی منزل کی جانب بڑھے گا۔انھوں نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کو امریکا کے علاوہ دیگر ملکوں میں بھی پراپرٹی ایکسپو میں حصہ لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں