ٹیسٹ رینکنگ ہیراتھ نے سعید اجمل کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی
بیٹنگ میں مصباح الحق کو گھر بیٹھے دو درجے ترقی مل گئی، یونس خان کی تنزلی
ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں اسپنرز کے درمیان جنگ شدت اختیار گئی۔
سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نے تیسرے نمبر پر موجود سعید اجمل کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، بیٹنگ میں مصباح الحق کو گھر بیٹھے دو درجے کی ترقی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں ٹاپ 5 پوزیشن پر اس وقت گھمسان کی جنگ چھڑی ہوئی ہے، جہاں ایک طرف ایشیا کے تین ٹاپ اسپنرز ایک دوسرے سے الجھے ہوئے ہیں، وہیں ٹاپ دو پوزیشنز پر جنوبی افریقہ کے دوفاسٹ بولرز ڈیل اسٹین اور ورنون فلینڈرز نبردآزما ہیں۔
احمد آباد، گال اور ڈھاکا ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کی جس کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لینے پر رنگانا ہیراتھ کے ریٹنگ پوائنٹس 828 ہوگئے، ان کے اور تیسرے نمبر پر موجود سعید اجمل کے درمیان اب صرف 4 پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے، 9 وکٹیں لے کر انگلینڈ کو احمد آباد ٹیسٹ میں شدید نقصان پہنچانے والے پراگیان اوجھا 9 درجے ترقی کے بعد کیریئر بیسٹ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹاپ پر ڈیل اسٹین موجود مگر دوسرے نمبر پر ورنون فلینڈر نے مسلسل ان سے یہ اعزاز چھیننے کی تاک میں ہیں۔ بیٹنگ میں بھارت کے چتیشور پجارا ڈبل سنچری اسکور کرنے کی وجہ سے 35 درجے اوپر کیریئر بیسٹ 24 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے،ٹاپ پوزیشن کمار سنگاکارا کے پاس ہے ، دو درجے ترقی نے مصباح الحق کو 12 ویں نمبر پر پہنچا دیا جبکہ یونس خان آٹھویں اور اظہرعلی نویں نمبر پر آگئے،ٹاپ ٹیسٹ آل رائونڈر کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہوگیا ہے۔