دورہ آسٹریلیا کیلیے سری لنکن اسکواڈ میں کرونارتنے برقرار نووان پردیپ بھی منتخب
آئی لینڈرز دورے کا آغاز 6 دسمبر کو کینبرا میں وارم اپ میچ سے کریں گے۔
سری لنکا نے آئندہ ماہ دورئہ آسٹریلیا کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
کیویز کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے والے نئے اوپنر دیموتھ کرونارتنے سلیکٹرز کا اعتماد برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، نووان پردیپ کو پانچویں پیسر کے طور پر 16رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا، 19 سالہ آف اسپنر تھارینڈو کوشل کو نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے بعد آرام کرنا پڑے گا۔ لیفٹ ہینڈر اوپنر کرونا رتنے کو اگرچہ نیوزی لینڈ کیخلاف گال ٹیسٹ میں ڈیبیو اننگز پر صفر کی خفت کا سامنا رہا لیکن انھوں نے دوسری باری میں60رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچالیا، دونوں ممالک میں تین ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوبارٹ میں ہوگا۔
آئی لینڈرز دورے کا آغاز 6 دسمبر کو کینبرا میں وارم اپ میچ سے کریں گے۔منتخب پلیئرز کے نام یہ ہیں۔ مہیلا جے وردنے ( کپتان )، انجیلو میتھیوز ( نائب قائد )، تلکارتنے دلشان، کمار سنگاکارا، تھارنگا پرانا ویتانا، تلہان سمارا ویرا، پرسنا جے وردنے، رنگانا ہیراتھ، نووان کولاسیکرا، شمندا ایرنگا، سورج رندھیو، دنیش چندیمل، چناکا ویلی گیدیرا، نووان پردیپ، دھمیکا پرساد اور دیموتھ کرونا رتنے۔