مسلسل دو میچز میں 10یازائد وکٹیں عبدالرزاق نے بنگلہ دیشی ریکارڈ بنا دیا

عبدالرزاق نیشنل لیگ کے چار میچز میں 38 وکٹیں لے کر ٹاپ بولر ہیں۔


Sports Desk November 21, 2012
عبدالرزاق مسلسل دو میچز میں 10 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لیفٹ آرم اسپنر عبدالرزاق نے بنگلہ دیش کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

وہ مسلسل دو میچز میں 10 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انھوں نے گذشتہ میچ میں 13 وکٹیں لی تھیں جبکہ اب ڈھاکا میٹرو کے خلاف 10 وکٹیں لے کر کھلنا کی 188 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، وہ اب تک نیشنل لیگ کے چار میچز میں 38 وکٹیں لے کر ٹاپ بولر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں