ابھی نیا ہوں بالی ووڈ کے مشہور خانزمیں شامل ہونے میں وقت ہے فواد خان

مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تعریف سے بہت محظوظ ہوتا ہوں، اداکار


ویب ڈیسک June 01, 2016
اداکار کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم "اے دل ہے مشکل" ہے:فوٹو:فائل

پاکستانی اداکار فواد خان کہتے ہیں کہ ابھی تو وہ بالی ووڈ میں نئے ہیں اس لئے بھارتی فلم نگری کے مشہور خانز میں شامل ہونے کی باتیں قبل از وقت ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اپنے لاتعداد مداح بنانے والے پاکستانی فنکار فواد خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں وہ ابھی نئے نئے ہیں لیکن مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تعریف سے وہ بہت محظوظ ہوتے ہیں اور اس پر وہ خود کو خوش قسمت بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں ابھی انہوں نے سفر شروع کیا ہے۔ اس لئے فلم نگری کے مشہور خانز میں سے ایک کہلوانا قبل از وقت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم "اے دل ہے مشکل" ہے جس میں وہ ایشوریا رائے بچن کے ساتھ نظر آئیں کہ جب کہ اس کے علاوہ وہ "مولا جٹ ٹو" اور "ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری" میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں